مکتوب سوہنا سائیں ۱۷۔ اپنی ہمشیرہ صاحبہ کے نام

مکتوب شریف حضرت شیخ اللہ بخش عباسی نقشبندی مجددی غفاری سندھی اللہ آبادی المعروف پیر سوہنا سائیں (وفات ۱۴۰۴ھ مطابق ۱۹۸۳ء) قدس اللہ سرہ العزیز

حضرت سوہنا سائیں نے یہ مکتوب اپنی ہمشیرہ محترمہ کی طرف صادر فرمایا۔

حوالہ: سیرت ولی کامل، حصہ دوم، مصنف مولانا حبیب الرحمان گبول طاہری بخشی

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے۔

۷۸۶

بخدمت جناب مخدومہ محترمہ ہمشیرہ صاحبہ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عرض یہ کہ اس سے پہلے عبدالخالق شاہ صاحب کے ہاتھ خط و احوال ارسال کیا گیا ہے، امید ہے کہ پہنچا ہوگا۔ الحمدللہ ہم سب خوش و خرم اور جملہ چھوٹے بڑے آپ کے لئے دعاگو ہیں اور سبھی روزے رکھ رہے ہیں۔

عید کے بعد یہاں جلسہ مقرر ہے، اس کے بعد واپس جانا ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ، رمضان شریف کا تیسرا حصہ باقی رہ گیا ہے۔ الحمدللہ یہاں پر کافی فائدہ ہوا ہے۔

ہم سب کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، جماعت کے لئے کوشش کرتی رہیں کہ سب انتظام کے پابند رہیں۔

سلام و دعا محمد طاہر، اس کی والدہ اور ہمشیراؤں کے مطالع کریں۔

لاشی فقیر اللہ بخش غفاری

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *