مکتوب شیخ عثمان دامانی ۳۔ باطنی ترقی کے انحصار کے بارے میں

مکتوب شریف حضرت شیخ محمد عثمان دامانی نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ (وفات ۱۳۱۴ھ)، خانقاہ احمدیہ سعیدیہ موسیٰ زئی شریف، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان

مکتوب ۳۔ یہ مکتوب آپ نے اپنے مرید سید سردار علی شاہ صاحب ولد سید بہاء الدین شاہ بخاری ملتانی کے نام تحریر فرمایا۔

موضوع:   باطنی ترقی کے انحصار کے بارے میں

حوالہ: تحفۂ زاہدیہ، مکتوبات خواجہ محمد عثمان دامانی و خواجہ سراج الدین، زوار اکیڈمی پبلی کیشنز، کراچی، طبع دوم ۲۰۰۰

فارسی سے اردو ترجمہ: صوفی محمد احمد نقشبندی مجددی زواری

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد للہ و سلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ

 بخدمت سیادت و نجابت دستگاہ جناب سید سردار علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔ فقیر حقیر لاشئ عثمان عفی عنہ کی طرف سے بعد تسلیمات و دعوات کے معلوم ہو کہ نامہ گرامی موصول ہو کر باعثِ مسرت ہوا۔ عاجز نے آپ کے لئے بہت دعائیں کی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سماوی و انفسی دشمنی کے شر سے خلاصی عطا فرمائے اور اپنی ذات پاک کی محبت سے سرفراز فرمائے۔ آمین

عزیزِ من! باطنی ترقی کا انحصار سچ بولنے اور حلال روزی پر ہے۔ نیز اپنے قول و فعل میں اٹھتے بیٹھتے ہمیشہ رسول پاک صلّی اللہ علیہ وسلّم کی اتباع کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ طریقہ نقشبندیہ احمدیہ مجددیہ رضوان اللہ علیہم پر پورا پابند رہنا واجب ہے۔ یہ یاد رہے کہ شریعت شریف کے اتباع کے بغیر اگر مختلف قسم کے احوال مشاہدے میں آتے ہوں تو بزرگوں کے نزدیک ان کا کوئی اعتبار نہیں اور یہ سب کے سب بے سود ہیں۔ سالک کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ اپنے قیمتی وقت کو جس کا کوئی بدل نہیں حبیبِ خدا صلّی اللہ علیہ وسلّم کی پیروی میں صرف کرنے کی دن رات جدوجہد کرتا رہے۔ پس شریعت کی اتباع کرنا لازمی ہے۔ اصلی مقصد یہی ہے ورنہ تو سب بے کار۔

فقط والسلام مع الاکرام

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *