مکتوب خواجہ سراج الدین ۲۔ بنام نور محمد خان صاحب، بھتیجے کے لئے دعا اور ارسال تعویذ کے بارے میں

مکتوب شریف حضرت شیخ محمد سراج الدین دامانی نقشبندی مجددی (م 1333ھ)، سجادہ نشین خانقاہ احمدیہ سعیدیہ موسیٰ زئی شریف، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان

یہ مکتوب آپ نے نور محمد خان صاحب کے نام تحریر فرمایا، بھتیجے کے لئے دعا اور ارسال تعویذ کے بارے میں

زبان: فارسی

اردو ترجمہ: صوفی محمد احمد نقشبندی زواری

حوالہ: تحفۂ زاہدیہ، مکتوبات خواجہ محمد عثمان دامانی و خواجہ سراج الدین، زوار اکیڈمی پبلی کیشنز، کراچی، طبع دوم ۲۰۰۰

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:

محبت و اخلاص نشان نور محمد خاں حفظ اللہ۔ بعد سلام مسنون و دعائے خیر و عافیت عرض ہے کہ آپ کا خط موصول ہو کر کاشفِ احوال ہوا۔ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے بھتیجے کو ہدایت کا راستہ دکھائے اور آپ کو اور اس کو ایسے کاموں میں مشغول رکھے جو آپ دونوں کے لئے مفید ثابت ہوں۔ نیز اللہ تعالیٰ دینی اور دنیاوی نقصانات سے دور رکھے۔ آمین بالنون والصاد۔ آپ کے بھتیجہ کے لئے دعا خاص کی گئی ہے، تعویذ ارسال خدمت ہے۔ باقی حالات حمد کے لائق ہیں۔ فقیر کو ہمیشہ دعاگو تصور کریں۔

والدعا۔ ۱۳۲۶ھ فقیر محمد سراج الدین عفی عنہ

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *