نامہ مبارک حضرت خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم، عمان کے حکمران بھائیوں جیفر اور عبد کے نام

نامہ مبارک حضرت سید الاولین والآخرین خاتم الانبیاء والمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (وصال مبارک ۱۱ھ)

ملک عمان کے دو حکمران بھائیوں جیفر و عبد کے نام، جو جلندی کے بیٹے تھے۔

عمان جزیرہ نما عرب کا جنوبی ساحلی علاقہ تھا۔ وہاں پر جلندی کے دو بیٹے عبد اور جیفر حکمران تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خط مبارک حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ہاتھ ان کی طرف بھیجا کہ وہ اسلام قبول کرلیں۔ انہوں نے خط سن کر کچھ دن غور و فکر کیا اور بالآخر ایمان لاکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام بن گئے۔

اس مکتوب مبارک کی اصل تو شاید دستیاب نہیں، لیکن اصل کی ٹریس کی ہوئی نقل شائع ہو چکی ہے۔ الفاظ و مضمون میں یہ بھی باقی خطوط کی طرح ہے، جس سے اس کی صحت کا یقین ہوتا ہے۔

زبان: عربی

اردو ترجمہ: سید فضل الرحمٰن

حوالہ: خطوطِ ہادیِ اعظم صلی اللہ علیہ وسلم (اردو)، سید فضل الرحمٰن، زوّار اکیڈمی پبلی کیشنز، کراچی، پاکستان، جولائی ۱۹۹۵

نامہ مبارک کا اردو ترجمہ نیچے شروع ہوتا ہے:


بسمِ الله الرّحمٰنِ الرّحيم

محمد اللہ کے رسول (صلّی اللہ علیہ وسلّم) کی طرف سے جلندی کے بیٹوں جیفر و عبد کے نام۔ سلامتی ہو اس پر جس نے ہدایت کی اتباع کی۔

اما بعد! میں آپ دونوں کو اسلام کی دعوت دیتا ہوں۔ پس آپ دونوں اسلام قبول کر لیں، اسی میں سلامتی ہے۔ پس اللہ تعالٰی نے مجھے تمام مخلوق کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے، تا کہ میں ہر زندہ انسان کو (آخر کے بارے میں) خبردار کر دوں اور منکرین خدا پر حجت پوری ہو جائے۔ اگر آپ دونوں نے اسلام کا اقرار کر لیا تو تمہارا ملک بدستور تمہارے ہی پاس رہے گا اور اگر تم نے اسلام سے انکار و اعراض کیا تو بلاشبہ تمہارا ملک ختم ہو جائے گا اور میرے سوار تمہارے گھر تک پہنچیں گے اور میری نبوت تمہارے ملک (کے تمام ادیان) پر غالب آ جائے گی۔


عربی متن

بسمِ اللهِ الرّحمٰنِ الرّحيمِ. مِن محمدٍ رسولِ الله الى جَيفر و عبدٍ ابني الجُلَندي: السلام على من اتَّبع الهُدى. اما بعد! فانّي ادعوكما بدِعاية الإسلام. اسلِما تَسلَما، فانّي رسول الله الى النّاس كافةً، لاُنذر من كان حيًّا ويحقَّ القولُ على الكافرين. و انكما ان اقررتما بالإسلام ولَّيتكما، وان ابيتما ان تقرَّا بالإسلام، فانّ مُلككما زائل، وخَيلي تَحلّ بساحتكما، وتَظهر نُبوّتي على ملككما.

abd-wa-jaifar

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *