مکتوب خواجہ عبید اللہ احرار۔ بنام سلطان ابو سعید مرزا، مختصر نصیحت

مکتوب شریف حضرت خواجۂ خواجگان قطب الاقطاب سیدنا خواجہ عبید اللہ احرار سمرقندی نقشبندی رضی اللہ تعالیٰ عنہ (وفات ۸۹۵ھ)

بنام سلطان ابو سعید مرزا، جو امیر تیمور کے پڑ پوتے اور مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے دادا تھے۔

زبان: فارسی

اردو ترجمہ: عارف نوشاہی

حوالہ: خواجہ احرار (اردو)، مصنف عارف نوشاہی، پورب اکادمی، اسلام آباد، پاکستان، جنوری 2010ء

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:


نیاز کے بعد، اس فقیر کی عرضداشت یہ ہے کہ سلاطین اخلاقِ الٰہی کا مظہر ہوتے ہیں۔ ان کے حضور حاجت اور ضرورت کا اظہار اس طرح کرنا چاہیے کہ بے ادبی کا پہلو نہ نکلے۔ حاجت اور ضرورت اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ ایسی کمر ہمت باندھیں کہ تمام مسلمان سُکھ کا سانس لیں اور سب ارشادِ نبوی ”الاحسان ان تعبد الله كانك تراه“ کے مطابق فریضہ ہائے بندگی انجام دے سکیں۔ باقی حاجات اور ضروریات کا اظہار حامل رقعہ ہٰذا آپ کی خدمت میں کر دے گا۔ مجھے یقین ہے کہ اپنی اور مسلمانوں کی دونوں جہان کی سعادت کے لیے آپ اسے شرفِ قبولیت بخشیں گے۔

والسّلام

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *