مکتوب خواجہ عبید اللہ احرار۔ بنام سلطان ابو سعید مرزا، معنوی دشمنوں پر قابو پانا

مکتوب شریف حضرت خواجۂ خواجگان قطب الاقطاب سیدنا خواجہ عبید اللہ احرار سمرقندی نقشبندی رضی اللہ تعالیٰ عنہ (وفات ۸۹۵ھ)

بنام سلطان ابو سعید مرزا، جو امیر تیمور کے پڑ پوتے اور مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے دادا تھے۔

اپنے معنوی دشمنوں پر قابو پانے اور شریعتِ محمدی کی پاسداری کرنے کے بیان میں

زبان: فارسی

اردو ترجمہ: عارف نوشاہی

حوالہ: خواجہ احرار (اردو)، مصنف عارف نوشاہی، پورب اکادمی، اسلام آباد، پاکستان، جنوری 2010ء

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:


نیاز کے بعد، اس فقیر کی عرضداشت یہ ہے کہ دشمن پر غلبہ پانے کے لیے حق سبحانہٗ کی بارگاہ میں حُسنِ التجا کے بغیر اس کا خیال بھی دل میں نہ لائیں۔ پہلے ہمّت باندھ کر اپنے معنوی دشمنوں پر غلبہ پائیں، پھر ظاہری دشمنوں پر غلبہ آسان ہو جائے گا۔ یہ مقصد سوائے شریعتِ محمدیؐ کی پاسداری کے میسر نہیں ہے، لہٰذا میری درخواست ہے کہ شریعت کی ترویج کو اپنے وقت کا لازمی تقاضا قرار دیں۔

والسّلام

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *