مکتوب شاہ عبدالرحیم دہلوی نقشبندی ۶۔ بنام شیخ محمد اور دلدار بیگ

مکتوب شریف حضرت شاہ عبد الرحیم دہلوی نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ (وفات ۱۱۳۱ھ)، والد محترم حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی قدس سرہ

بنام شیخ محمد اور دلدار بیگ، نصیحت کے بیان میں

زبان: فارسی

اردو ترجمہ: محمد نذیر رانجھا

حوالہ: رسائل حضرت شاہ عبدالرحیم دہلوی، ترجمہ، مقدمہ و حواشی محمد نذیر رانجھا، خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ، کندیاں، ضلع میانوالی، پاکستان، ۲۰۰۸ء

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:


زخمی دل درویش عبد الرحیم کی طرف سے، برادرم شیخ محمد اور دلدار بیگ کو سلام کے بعد معلوم ہو کہ

”قُلِ اللهَ وَذَر مَا سِوَى الله“

(کہو اللہ اور اس کے علاوہ سب کو چھوڑ دو۔)

دوام حضوری کے لیے پوری کوشش کریں۔ اور زندگی پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے، اور ”خَيرُ النَّاسِ مَن يَّنفَعُ النَّاسِ“ (الحدیث، کنز العمال) کے تحت خلقِ خدا کو نفع پہنچانا چاہیے۔
آگاہ رہیں، آگاہ رہیں، آگاہ رہیں۔

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *