مکتوبات شریف حضرت خواجہ پیر فضل علی قریشی نقشبندی مجددی (م ۱۹۳۵)، مکتوب ۵
یہ مکتوب آپ نے اپنے مرید ماسٹر رحمت اللہ کی طرف لکھا۔
حوالہ: قلمی نسخہ، جماعت اصلاح المسلمین، پاکستان
مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
عزیزی رحمت اللہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آپ اپنے کام میں کوشان رہیں۔ خوب اللہ اللہ کرتے رہیں۔ بس ایک ذات واحد (اللہ) کو نہ چھوڑیں۔ دین و دنیا خود بخود سنور جائیں گے اور دشمنانِ ظاہری و باطنی اپنے منہ کی کھائیں گے۔
شریعت کے کاموں میں کوشان رہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو دین و دنیا کے امورات میں کامیاب کرے۔ آمین۔
والسلام