مکتوب شاہ ابوالخیر دہلوی ۱۷: عبدالرحیم ولد عبدالکریم کے نام

مکتوب شریف حضرت شاہ عبداللہ ابوالخیر دہلوی فاروقی مجددی نقشبندی (وفات ۱۳۴۱ھ)، ولد شاہ محمد عمر مجددی ولد شاہ احمد سعید مجددی رحمۃ اللہ علیھما، سجادہ نشین خانقاہ مظہریہ، دہلی

یہ مکتوب آپ نے اپنے مرید عبدالرحیم ولد عبدالکریم متوطن ڈیبائی ضلع بلند شہر کے نام ارصال فرمایا۔

زبان: اردو

حوالہ: مقاماتِ خیر (سوانح شاہ ابو الخیر مجددی)، تالیف مولانا ابو الحسن زید فاروقی، شاہ ابو الخیر اکیڈمی، دہلی، انڈیا، بار دوم ۱۹۸۹

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے۔


بسم الله الرحمٰن الرحيم

الحمد لله وسلام علىٰ عباده الذين اصطفىٰ

از ابو الخیر احمدی، برادرِ طریقہ میاں عبدالرحیم منصرم محکمۂ پیمائش، سلّمہ اللہ تعالیٰ، کو بعد سلام مسنون کے معلوم ہو کہ دونوں خط آپ کے پہنچے، سب حال معلوم ہوا، الحمد للہ سبحانہٗ۔ اخیر کی کیفیت جو لکھی تھی کہ فیض معیّت کا سارے بدن کو محیط ہو جاتا ہے، یہ بات بہت اچھی ہے۔ اور شاہ بہرام صاحب اگر حضرت خواجۂ احرار قدس سرہ کے خادم ہیں تو اپنے ہی سلسلہ کے ہیں۔ اُن کے پاس حاضر ہوکر مراقبہ کرنے میں کچھ حرج نہیں۔ باقی خیریت ہے۔ منشی تین مہینہ سے چلا گیا ہے اس واسطے تحریر جواب میں تاخیر ہوتی ہے۔ مغرب کے بعد متوجہ ہوکر بیٹھا کرو، انشاء اللہ فیض کی ترقی ہوگی۔ اور دعائے خیر میں مجھ کو بھی یاد رکھو۔ والسلام

تحریر ۱۸ ذی القعدہ روز جمعہ ۱۳۰۸ھ، از خانقاہ شریف دہلی

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *