مکتوب شیخ حمید بنگالی: خواجہ محمد سعید و خواجہ محمد معصوم کے نام

مکتوب شریف حضرت شیخ حمید بنگالی نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ (وفات ۱۰۵۰ھ)، خلیفہ حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رضی اللہ عنہ

یہ مکتوب آپ نے اپنے پیر و مرشد کے صاحبزادگان حضرت خواجہ محمد سعید اور حضرت خواجہ محمد معصوم رحمۃ اللہ علیہما کی خدمت میں بھیجا۔

زبان: عربی

اردو ترجمہ: حافظ محمد اشرف نقشبندی مجددی

حوالہ: حضرات القدس دفتر دوم، علامہ بدر الدین سرہندی، ترتیب و ترجمہ حافظ محمد اشرف نقشبندی مجددی، قادری رضوی کتب خانہ، گنج بخش روڈ، لاہور، اشاعت دوم 2010

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:


سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے آپ دونوں (خواجہ محمد سعید اور خواجہ محمد معصوم) کو ہمارے مولانا مرشدنا قبلتنا قطب الارشاد اور بدر الزہاد (قدس سرہٗ) کا سجادہ نشین بنایا۔ خلفائے راشدین کے سوا (اور ان کے بعد) آپ کا کوئی مماثل نہیں۔ آپ احمد ہیں درمیان دو محمدوں کے (حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم اور محمد المہدی کے درمیان) اور آپ ثانی اثنین ہیں۔ آپ کا فیض دنیا کے لیے الآنَ كَمَا كَانَ ہے اور باقی رہیں گے قیامت تک خواجہ محمد سعید اور خواجہ محمد معصوم۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو سلامت رکھے اور پہنچائے وہاں تک جہاں تک اُن کی تمنّا ہو۔ اور اُن کو بڑھائے اور ان کی اولاد کی عُمر کو۔

اما بعد! (عرض ہے کہ) زمانۂ دراز سے آپ دونوں کے احوال، خیر و عافیت سے متعلق مجھے نہیں ملے۔ اب میں امید کرتا ہوں کہ مجھ کو اس سے مشرّف فرمائیں گے۔

”اور سلام ہو اس پر جس نے راہِ ہدایت اختیار کی“۔

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *