مکتوبات شریف حضرت خواجہ پیر فضل علی قریشی نقشبندی مجددی (م ۱۹۳۵)، مکتوب ۳
یہ مکتوب آپ نے اپنے مرید ماسٹر رحمت اللہ کی طرف لکھا۔
حوالہ: قلمی نسخہ، جماعت اصلاح المسلمین، پاکستان
مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
از مسکین پور شریف
مؤرخہ ۱۸ شوال المکرم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
بندہ، الجناب کے مقصد سے آگاہ ہوا۔ جزاک اللہ تعالیٰ کہ مقصد سعید کی طلب ہورہی ہے، لہٰذا مختصر عرض ہے کہ صحبت شیخ و اتباع سنت صلّی اللہ علیہ وسلم کی سعی کرتے رہیں۔ تمام جماعت کو السلام علیکم