مکتوب پیر روضے دھنی ۱۲۔ بطرف میاں غلام محمد فقیر

مکتوب شریف حضرت امام العارفین شیخ سید محمد راشد شاہ قادری نقشبندی سندھی المعروف پیر سائیں روضے دھنی (وفات ۱۲۳۴ھ) رحمۃ اللہ علیہ، بانی سلسلہ پیر پگارا، سندھ

یہ مکتوب آپ نے میاں غلام محمد فقیر کی طرف صادر فرمایا، عارضی دنیا سے دل ہٹا کر یادِ الٰہی میں دل لگانے کے بیان میں۔

زبان: فارسی

سندھی ترجمہ: ڈاکٹر نذر حسین سکندری

سندھی سے اردو ترجمہ: طالب غفاری

حوالہ: مکتوبات اور سوانح حیات امام العارفین سید محمد راشد روضے دھنی (سندھی)، ڈاکٹر نذر حسین سکندری، مدرسہ صبغۃ الہدیٰ، شاہ پور چاکر، ضلع سانگھڑ، سندھ

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:


فضائل و کمالات والے، اخلاق اور خوبیوں کے مالک، میاں غلام محمد فقیر۔ اللہ تعالیٰ اسے سلامت رکھے۔

مسنون سلام کے بعد واضح ہو کہ آپ کا شوق والا خط، جو صداقت اور محبت سے پُر تھا، مبارک وقت میں موصول ہوا، جو دل کی خوشی اور شوق میں اضافہ کا باعث ہوا۔ اللہ تعالیٰ سب دوستوں کو اپنے احسان اور کرم سے شوق اور شوق عطا فرمائے۔ آمین

خصوصاً آپ جیسے پیارے مخلص کو شریعت پاک کے راستہ پر ہمیشہ محکم رکھے۔

اس کمینی دنیا کا حال مکڑی کے جالے کی طرح ہے جو تمام گھروں سے زیادہ کمزور ہے۔ تو طالب کو چاہئے کہ اس بے بقا گھر سے جو اسے آخر چھوڑنا ہی ہے، اس سے دل نہ لگائے اور اپنا تمام وقت یادِ الٰہی اور ذکر میں گزار دے۔ رباعی

گفتم به طبیب حال این درد نهان
گفتا بجز یاد دوست بند دهان

گفتم ز غذا گفت همین خون جگر
گفتم ز پرهیز گفت از هر دو جهان

(اس چھپے درد کی دوا میں نے روحانی طبیب سے پوچھی تو کہا کہ دوست کی یاد کے سوا منہ بند کر لو۔ پوچھا کہ غذا کونسی کھاؤں تو کہا کہ خونِ جگر۔ پوچھا پرہیز کیا کروں تو کہا کہ دو جہان سے پرہیز کرو۔)

اس پر سلام ہو جو ہدایت کی راہ پر چلے۔

والسلام

تعليق واحد على

  1. Assalamo Alaikum
    Its very nice to have such a great work related to Maktobat e Sharifa. Please i want to draw your august attention towards another service which you may render by helping Salekeen that please please try to include letters of other Shiookh e Kiram of Chishtia, Suharwardia and Qadiria Mubaraka also.
    I will be most oblige and seek forgiveness if i am wrong in may wish.
    Regards
    Nek Akhtar

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *