مکتوبات پیر فضل علی قریشی نقشبندی، مکتوب ۲

مکتوبات شریف حضرت خواجہ پیر فضل علی قریشی نقشبندی مجددی (م ۱۹۳۵)، مکتوب ۲

یہ مکتوب آپ نے اپنے مرید ماسٹر رحمت اللہ کی طرف لکھا۔

حوالہ: قلمی نسخہ، جماعت اصلاح المسلمین، پاکستان

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

از مسکین پور شریف

بخدمت جناب میاں رحمت اللہ صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ۔ آپ کا خط آیا، خوشی ہوئی۔ نفس کو وسواس کا موقع نہ دیں اور وسواس کی طرف خیال نہ کریں، اگر وسواس آئیں تو اُسے دور کریں، اور اپنی پہلی حالت کو یاد کریں۔ اب تو الحمدللہ بہت اچھی حالت ہے۔ اور غصے کے لئے، اگر آجائے تو اَعُوذُ بِاللہ پڑھیں اور پانی پی لیں اور اگر کھڑے ہوں تو بیٹھ جائیں۔ یہ چیزیں استعمال میں لاویں، انشاء اللہ تعالیٰ دونوں امراض دفع ہونگے۔ ذکر کو ہمت سے کریں اور شریعت کی پابندی کریں، جو کچھ ملتا ہے شریعت کی پابندی میں ملتا ہے۔ تقویٰ کرو، خوف خدا رکھیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اور جمیع مسلمانان کے مطالب پورے فرمائے، آمین۔ فقیر ہر دم دعاگو ہے۔ مبارک ہو کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے فرزند ارجمند دوسرا عطا فرمایا ہے۔ آپ تمام جماعت سکھر و دیگر جماعت کو اطلاع دیں اور مبارک دیں۔ تاریخ عقیقہ بتاریخ ۵ رجب مقرر ہے۔ پیر جی غلام دستگیر شاہ کو اطلاع دیں۔

فقط ۲ رجب المرجب بروز سوموار

فقیر محمد فضل علی قریشی عباسی

مسکین پور شریف

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *