مکتوب شاہ رفیع الدین دہلوی: بنام مولانا عبدالرحمٰن بن حاجی محمد سعید

مکتوب شریف حضرت شاہ رفیع الدین دہلوی نقشبندی (وفات ۱۲۳۳ھ) رحمۃ اللہ علیہ، فرزند حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ

یہ مکتوب آپ نے مولانا عبد الرحمٰن بن حاجی محمد سعید صاحب کی طرف تحریر فرمایا، ان کی بیروزگاری کے بارے میں۔

زبان: فارسی

اردو ترجمہ: مولوی محمد سلیمان بدایونی و مولوی محمد جمیل الدین بدایونی

حوالہ: فضائل صحابہ و اہل بیت مع مکتوبات شاہ عبدالعزیز و شاہ رفیع الدین دہلوی، قومی کتب خانہ، لاہور، فروری ۱۹۶۷

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:


فضیلت محبت دستگاہ مولوی عبد الرحمٰن بن حاجی محمد سعید سلمہ اللہ تعالیٰ۔

فقیر رفیع الدین کی جانب سے بعد سلام مسنون الاسلام واضح ہو، گرامی نامہ پہنچا، آپ کی بیروزگاری سے دلی صدمہ ہوا۔ حسب خواہش آپ کی، مولوی جمال الدین صاحب، سید قاسم علی شاہ صاحب کو رقعے بھیجے ہیں، پہنچے ہوں گے۔ امید خدائے بزرگ و برتر ان عزیزوں کی کوشش سے مقصد براری کرے۔ آئندہ اپنے حالات لکھتے رہنا۔

والسلام

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *