مکتوب خواجہ سراج الدین ۱: بنام مولانا محمد عیسیٰ خان صاحب

مکتوب شریف حضرت شیخ محمد سراج الدین دامانی نقشبندی مجددی (م 1333ھ)، سجادہ نشین خانقاہ احمدیہ سعیدیہ موسیٰ زئی شریف، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان

یہ مکتوب آپ نے مولانا محمد عیسیٰ خان صاحب کی طرف پوتے کے تولد ہونے کی اطلاع اور دنیاوی جھگڑوں سے دور رہنے کی نصیحت کے بارے میں صادر فرمایا۔

حوالہ: تحفۂ زاہدیہ، مکتوبات خواجہ محمد عثمان دامانی و خواجہ سراج الدین، زوار اکیڈمی پبلی کیشنز، کراچی، طبع دوم ۲۰۰۰

فارسی سے اردو ترجمہ: صوفی محمد احمد نقشبندی مجددی زواری

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:


جناب مکرمی مولوی محمد عیسیٰ خان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ

از طرف فقیر محمد سراج الدین عفی عنہ

بعد سلام مسنونہ معلوم ہو کہ آج بروز جمعہ ۱۹ محرم الحرام بوقت گیارہ بجے خداوند کریم نے نور چشم بہاؤ الدین کو فرزند نرینہ عطا فرمایا ہے۔ خداوند کریم اس کی عمر دراز کرے اور اس کو نیک صالح بنائے۔ بالنون والصاد وآلہ الامجاد۔

آپ یہاں سے عید کے دن روانہ ہوئے تھے۔ جب سے اب تک آپ نے سلام سے بھی یاد نہ فرمایا۔ اوہو میں نے ایسا لکھ دیا غلطی ہوئی، گستاخی معاف ہو۔ آپ نے سنا ہوگا کہ ”الدنيا رأس كل خطيئة“۔ حاجی صاحب اور ملک دلدار خاں کے حق میں یہ اچھا نہیں ہے کہ دنیاوی معاملات میں اپنے آپ کو اس قدر اُلجھائیں۔ خیر معاف فرمائیں۔

الحمد للہ یہ فقیر مع متعلقین فی الحال بخیر و عافیت ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو بھی خیریت سے رکھے اور شریعت عالیہ مصطفویہ علیٰ صاحبھا الصلوٰۃ والسلام پر استقامت عطا فرمائے۔ فقیر آپ کے لئے دعا کرتا رہتا ہے۔ اگر کوئی دقت نہ ہو تو جواب عنایت فرمائیں۔

والسلام علىٰ من اتبع الهدىٰ

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *