مکتوب پیر مٹھا ۱۶: جناب محمد مشتاق صاحب کی طرف

مکتوب شریف حضرت شیخ عبدالغفار فضلی نقشبندی مجددی (م ۱۹۶۴) المعروف پیر مٹھا قدس اللہ سرہ العزیز

یہ مکتوب آپ نے جناب محمد مشتاق صاحب کی طرف تحریر فرمایا۔

حوالہ: جماعت اصلاح المسلمین، پاکستان

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے۔

محترمی میاں محمد مشتاق صاحب سلمہ ربہ

السلام علیکم

عزیزا آپ کو جتنا قدر محبت اور شوق ہے اس عاجز کی طرف سے دو گُنا زیادہ تصور فرماویں اور حقیقت میں آپ کی محبت اس عاجز کی محبت کا اثر اور نتیجہ ہے۔ اور دعا کی جاتی ہے کہ حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ اس محبت کو روز بروز بڑھاوے اور فنائیت کے مقام تک پہنچاوے ”و لیس ھٰذا من فضل ببعید“۔

اور مولوی رحمت اللہ ماسٹر صاحب جو کہ اس عاجز کا روحانی فرزند ہے اور نہایت برگزیدہ اور بابرکت آدمی ہے، تاکید کی جاتی ہے کہ آپ اس کے ساتھ محبت اور ارتباط رکھو گے اور اس مرسل کو برنگ من ارسل کے دیکھو گے یعنی اس عاجز کی صورت میں عین بعین تو کام بنتا رہے گا اور روز بروز ترقی ہوتی جاوے گی۔ اور یہ مولوی غیر نہیں ہے، اس کی توجہ اس عاجز کی توجہ ہے، لیکن حسن عقیدت اور آداب سے کام بنتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سمجھ عطا فرماوے کہ دو بینی کی عادت مٹ جاوے۔ اور وہاں کی جماعت بھی سست ہوگئی ہے، اس لئے کہ ماسٹر صاحب کو دو بینی کی آنکھ سے دیکھتے ہیں، اور سچ کہتا ہوں انشاء اللہ تعالیٰ یہ لوگ اگر عینیت اور اتحاد کی آنکھ سے دیکھتے تو آج تک خبر نہیں کیا بن جاتا اور کہاں کا کہاں تک فیض پہنچ جاتا۔ وہاں کی سب جماعت اہل ذکر کی خدمت میں مضمون واحد ہے اور السلام علیکم۔

عزیزا ختم شریف بنام حضرت پیران پیر غوث الاعظم مجدد منور مأۃ اربعۃ عشر نائب خیر البشر قطب الارشاد دائرہ زمان خواجۂ خواجگان مجدد الدین امام الواصلین سندنا و قبلتنا و ہادینا و مرشدنا و وسیلتنا حضرت محمد فضل علی قلبی و روحی فداہ ابی و امی فداہ بخش دیا کرو بعدہ دعا مانگو۔

لاشئی فقیر محمد عبدالغفار فضلی

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *