مکتوبات شیخ محمد طاہر عباسی نقشبندی، مکتوب ۴ بنام اراکین روحانی طلبہ جماعت

مکتوبات شریف حضرت مولانا شیخ محمد طاہر عباسی سندھی نقشبندی مجددی مدظلہ العالی، سجادہ نشین درگاہ اللہ آباد شریف، کنڈیارو، سندھ

مکتوب ۳: یہ مکتوب حضرت شیخ محمد طاہر عباسی نقشبندی مجددی المعروف سجن سائیں مدظلہ نے روحانی طلبہ جماعت کے اراکین کی طرف صادر فرمایا۔

سن تحریر: 2009

حوالہ: ویبسائٹ جماعت اصلاح المسلمین، پاکستان

مکتوب شریف نیچے شروع ہوتا ہے:

تاریخ: ۱۱ جنوری ۲۰۰۹ء

جناب انیس المصطفیٰ صاحب و جمیع عہدیداران و اراکین روحانی طلبہ جماعت پاکستان

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

بعد از سلام مسنون آپ کی طرف سے ارسال کردہ روحانی طلبہ جماعت کی کارکردگی سال 2008 موصول ہوئی۔ آپ سب احباب کی سلسلہ عالیہ کی اشاعت کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اس سال بھی آپ نے نئے عزم اور نئی جدوجہد کے ساتھ اس کام کو جاری و ساری رکھنا ہے۔ اس تنظیم کا مقصد منظّم ہوکر یاد الٰہی اور صوفیاء کرام کے بتلائے ہوئے راستہ کو اختیار کرنا ہے جو عین سنت نبویﷺ کے مطابق ہے۔ کیونکہ “ید اللہ علی الجماعۃ” یعنی منظّم ہونے سے ہی تائید الٰہی نصیب ہوتی ہے۔ آپ سب نوجوان مبارک باد کے مستحق ہیں کہ اس پرفتن دور میں آپ کو اتنی عظیم نسبت ملی ہے، اس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔ ہمیں یہ بھی قوی امید ہے کہ روحانی طلبہ جماعت کے جمیع عہدیداران و اراکین تعلیمی میدان میں بھی جملہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ روحانی طلبہ جماعت کے قیام کے بنیادی مقاصد میں سے ایک یہ بھی مقصد تھا کہ طلباء منفی سرگرمیوں سے کنارہ کرتے ہوئے اپنی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔ اسی لیے ان کو ذکر و فکر اور صحبت کی ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت طور استعمال کرتے ہوئے ملت اسلامیہ کی ترقی و ترویج کے لیے اہم کردار ادا کریں۔ ہمیں امید ہے کہ گذشتہ سال کی کمی و کوتاہیوں کو دور کرتے ہوئے اس سال مزید بہتری کے لیے کوشاں رہیں گے۔

فقیر محمد طاہر بخشی

أضف تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *